Kashmir Solidarity Day - 2025
Read More
گورنمنٹ گریجریٹ کالج برائے خواتین احمد پور شرقیہ میں پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کو بڑے جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس تقریب کی مہمان خصوصی کالج کی فارغ التحصیل طالبہ اور احمد پور کی معروف گائنکالوجسٹ ڈاکٹر آصفہ شکرانی صاحبہ اور کالج ہذا کی ریٹائرڈ پرنسپل مسز نجمہ چشتی صاحبہ تھیں۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیکنڈ ایئر کی طالبہ انشرا ح نے حاصل کی۔ بارگاہ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت ثنا ہاشمی اے ڈی پی فورتھ سمسٹر کی طالبہ نے حاصل کی ۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا ۔
تقاریر میں جہاں ایک طرف پاکستان کے لیے دی گئی مالی اور جانی قربانیوں کا احاطہ کیا گیا وہاں دوسری طرف پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی دی گئیں۔ تقریب میں پیش کیے گئے ملے نغموں اور ٹیبلوز نے حاضرین کے دلوں کو گرمایا ۔
مسز عائشہ صدیقہ لیکچرار اسلامیات نے پاکستان کے موجودہ حالات نوجوان نسل کی ذمہ داریوں پر ایک سیر حاصل لیکچر دیا۔مس شگفتہ جبیں لیکچرار باٹنی نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پرنسپل صاحبہ اور مہمان خصوصی سے پودے بھی لگوائے ۔
ڈاکٹر آصفہ شکرانی صاحبہ نے پرنسپل کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بچوں کو ان کی مختلف کاوشوں پر سراہا ۔ ریٹائرڈ پرنسپل مسز نجمہ چشتی صاحبہ نے پاکستان اور کالج کی ترقی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے دعا کرائی ۔ یوں ایک پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
Here are institute's Latest Events
05 February, 2025
16 December, 2024
09 November, 2024
06 September, 2024
02 September, 2024
14 August, 2024
20 November, 2023
08 November, 2023
30 October, 2023
27 October, 2023
14 August, 2023
23 March, 2023
16 February, 2023
05 February, 2023